پاکستان میں سبزیوں کی اہمیت

Vegetables importance in Pakistan Urdu سبزیوں کی اہمیت
$ads={1}

سبزیوں کی فصلیں اپنی بہتر پیداواری صلاحیت، زیادہ منافع اور اعلیٰ غذائیت کی وجہ سے تھوڑی زمین رکھنے والے کسانوں کےلیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ سبزیاں انسانی غذائیت کےلیے ضروری پروٹین، معدنیات اور وٹامن فراہم کرتی ہیں۔ پاکستان میں سبزیوں کی فی کس روزانہ کی مقدار انتہائی کم ہے جو کہ تجویز کردہ کھپت تقریباً 285 گرام کی کے مقابلے میں تقریباً 100 گرام ہے۔

آبادی میں اضافے، زمین کے انحطاط اور پانی کی کمی کے پیش نظر آنے والے سالوں میں حکومتوں کو سبزیوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرنے اور خود کفالت کے ساتھ ساتھ سبزیوں کی برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اگر ماضی پر نظر دوڑائی جائے تو زراعت کے شعبے میں ترقی کی کوششیں بنیادی طور پر اناج کی فصلوں کی زیادہ پیداوار اور ترقی پر مرکوز تھیں۔

پاکستان میں 35 سے زائد قسم کی سبزیاں مختلف موسموں میں اگائی جاتی ہیں۔ گرمیوں اور خریف کے موسم میں کھیرا، کدو، پھلیاں، بھنڈی اور بیگن وغیرہ سبزی منڈیوں میں دستیاب ہوتی ہیں۔ ربیع کا موسم سبزیوں کی وسیع اقسام کو اگانے کےلیے سب سے اہم ہے جس میں بند گوبھی، پھول گوبھی، شکرقندی، پالک، پیاز، آلو، گاجر، مولی، شلجم، دھنیا، میتھی اور مٹر شامل ہیں۔

مختلف موسموں کے دوران مختلف پیداواری ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے مختلف زونوں میں تیار کی جانے والی سبزیوں کی پاکستان کی علاقائی منڈیوں میں تجارت کی جاتی ہے تاکہ ملک بھر میں صارفین کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ ملک کے مختلف صوبوں میں مختلف موسمی حالات بھی مختلف قسم کی سبزیوں کی سال بھر کاشت میں حصہ ڈالتے ہیں۔ اس طرح بہت سی سبزیاں کسی بھی موسم میں منڈیوں میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

پاکستان میں زرعی موسمی حالات کی ایک وسیع رینج ہے جو ملک کو پھلوں اور سبزیوں کی وسیع اقسام پیدا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ پاکستان میں سبزیوں کے مجموعی رقبہ اور پیداوار میں گزشتہ 20 سالوں کے دوران اضافہ کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

گاجر اور ٹماٹر مل کر پاکستان میں سبزیوں کی مجموعی پیداوار کا 49 فیصد بنتے ہیں۔ 2020 میں، پاکستان نے تقریباً 5.5 ملین ٹن سبزیاں پیدا کیں۔ کل پیداوار میں سے آلو، پیاز اور ٹماٹر جیسی سبزیاں پیدا کرنے والی بڑے صوبے پنجاب، سندھ اور بلوچستان ہیں۔ دیگر سبزیاں جیسے مشروم، لہسن، اور مرچ بھی برآمدی مقاصد کے لیے بڑے پیمانے پر کاشت کی جاتی ہیں۔

پاکستان میں اگائی جانے والی اہم سبزیوں میں آلو، پیاز، مرچیں، ٹماٹر، شلجم، بھنڈی، گاجر، گوبھی، مٹر، ٹینڈا اور کدو شامل ہیں جو سبزیوں کے زیر اثر کل رقبہ کا 78 فیصد اور کل پیداوار کا 81 فیصد ہیں۔ رقبہ اور پیداوار میں بڑا حصہ آلو اور پیاز کا ہے جو بالترتیب 40 اور 21 فیصد ہے۔

زراعت پاکستان کی معیشت کا سب سے بڑا شعبہ ہے۔ 2022 میں سبزیوں کی برآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ سبزیوں کی برآمدات میں کمی کی بڑی وجہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔ 2022 میں آنے والے سیلاب نے بہت سے علاقوں میں فصلوں کو تباہ کر دیا ہے۔

سبزیاں اگانے کے لیے ایک مناسب رجحان ہونا چاہیے کیونکہ یہ قلیل مدتی فصلیں ہیں جو زیادہ منافع دیتی ہیں۔ سبزیوں کی کاشت کے رقبہ کو بڑھانے سے کم قیمتوں پر ضروری غذائی اجزا مل سکتے ہیں اور بے روزگاری کم ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں دیہی غربت میں واضح کمی آئے گی۔

شیئر ضرور کریں
جدید تر اس سے پرانی