کپاس کی فصل بیماریوں اور سنڈیوں کے حملے سے بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ بعض اوقات سنڈیوں اور بیماریوں کے شدید حملے کی صورت میں کپاس کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو جاتی ہے۔ پہلے ہم کپاس کی بیماریوں کے اردو اور انگلش نام سوالوں کے جوابات کی صورت میں جانتے ہیں۔
ٹہنی اور تنے کے جھلساؤ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
ٹہنی اور تنے کے جھلساؤ کو انگلش میں ٹوِگ اینڈ سٹیم بلائٹ (Twig and Stem Blight) کہتے ہیں۔
پتوں کے جراثیمی جھلساؤ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
پتوں کے جراثیمی جھلساؤ کو انگلش میں بیکٹیریل بلائٹ یا اینگولر لیف سپاٹ (Bacterial blight or Angular leaf spot) کہتے ہیں۔
پتوں کے مرجھاؤ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
پتوں کے مرجھاؤ کو انگلش میں فیوزیریم وِلٹ (Fusarium wilt) کہتے ہیں۔
پتہ مروڑ وائرس کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
پتہ مروڑ وائرس کو انگلش میں لیف کرل وائرس (Leaf Curl Virus) کہتے ہیں۔
جڑوں کے گلنے کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
جڑوں کے گلنے کو انگلش میں روٹ راٹ (Root rot) کہتے ہیں۔
ٹینڈوں کے گلنے کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
ٹینڈوں کے گلنے کو انگلش میں بول راٹ (Boll rot) کہتے ہیں۔
پتوں کے سرخ ہونے کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
پتوں کے سرخ ہونے کو انگلش میں لیف ریڈننگ (Leaf reddening) کہتے ہیں۔
پتوں کے سیاہ ہونے کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
پتوں کے سیاہ ہونے کو انگلش میں سوٹی مولڈ (Sooty mold) کہتے ہیں۔
اب ہم کپاس کی سنڈیوں کے اردو اور انگلش نام، سوالوں کے جوابات کی صورت میں جانیں گے۔
گلابی سنڈی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
گلابی سنڈی کو انگلش میں پنک بول ورم (Pink bollworm) کہتے ہیں۔
لشکری سنڈی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
لشکری سنڈی کو انگلش میں آرمی ورم (Armyworm) کہتے ہیں۔
چتکبری سنڈی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
چتکبری سنڈی کو انگلش میں سپاٹڈ بول ورم (Spotted Bollworm) کہتے ہیں۔
امریکن سنڈی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
امریکن سنڈی کو انگلش میں امیریکن بول ورم (American bollworm) کہتے ہیں۔
مزید برآں، آپ کپاس کے رس چوسنے والے کیڑوں کے نام بھی جان سکتے ہیں۔