32 سبزیوں کے سائنسی نام | Vegetables scientific name

Vegetables scientific name in Urdu سبزیوں کے سائنسی نام
$ads={1}

سبزیوں کے سائنسی ناموں کے بارے میں یہ حتمی گائیڈ 32 سبزیوں کے نباتاتی ناموں کو جاننے میں آپ کی مدد کرے گی۔ سبزیوں کے سائنسی یا نباتاتی نام جان کر آپ اپنے علم میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ باٹنی (Botany) یا بی ایس سی یا زراعت کے طالب علم ہیں تو یہ گائیڈ یقینی طور پر آپ کےلیے مفید ثابت ہوگی۔ کوئی بھی انسان جو سبزی کے نباتاتی نام جاننے میں دلچسپی رکھتا ہے وہ اس گائیڈ کو پڑھ سکتا ہے۔ سبزیوں کے تمام سائنسی نام سوالوں کے جوابات کی صورت میں بیان کیے گئے ہیں۔

گاجر کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

گاجر کو سائنسی طور ڈاکس کیروٹا (Daucus carota) کہتے ہیں۔

پالک کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

پالک کو سائنسی طور پر سپینیشیا آلیریسیا (Spinacia oleracea) کہتے ہیں۔

مولی کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

مولی کو سائنسی طور ریفینس سٹئوَس (Raphanus sativus) کہتے ہیں۔

کریلا کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

کریلا کو سائنسی طور مومرڈیکا چیرنٹیا (Momordica charantia) کہتے ہیں۔

بھنڈی کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

بھنڈی کو سائنسی طور پر ابیلماسکس اسکولینٹس (Abelmoschus esculentus) کہتے ہیں۔

مٹر کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

مٹر کو سائنسی طور پر پسم سٹیوم (Pisum sativum) کہتے ہیں۔

گوارا کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

گوارا کو سائنسی طور پر وگنا انگوئکولاٹا (Vigna unguiculata) کہتے ہیں۔

پیاز کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

پیاز کو سائنسی طور پر الیئم سیپا (Allium cepa) کہتے ہیں۔

پودینہ کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

پودینہ کو سائنسی طور پر مینتھا (Mentha) کہتے ہیں۔

بینگن کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

بینگن کو سائنسی طور پر سولینم میلنجینا (Solanum melongena) کہتے ہیں۔

شلجم کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

شلجم کو سائنسی طور پر براسیکا ریپا سبسپی ریپا (Brassica rapa subsp. rapa) کہتے ہیں۔

کھیرا کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

کھیرا کو سائنسی طور پر کوکمس سٹئوس (Cucumis sativus) کہتے ہیں۔

آلو کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

آلو کو سائنسی طور پر سولینم ٹیوبروسم (Solanum tuberosum) کہتے ہیں۔

لہسن کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

لہسن کو سائنسی طور پر الیم سٹیوم (Allium sativum) کہتے ہیں۔

توری کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

توری کو سائنسی طور پر کوکربِٹا پِیپو (Cucurbita pepo) کہتے ہیں۔

گھیا توری کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

گھیا توری کو سائنسی طور پر لوفا ایجیپشیکا (Luffa aegyptiaca) کہتے ہیں۔

ٹماٹر کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

ٹماٹر کو سائنسی طور پر سولینم لائکوپرسکم (Solanum lycopersicum) کہتے ہیں۔

سبز مرچ کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

سبز مرچ کو سائنسی طور پر کیپسیکم فروٹیسینس (Capsicum frutescens) کہتے ہیں۔

شملہ مرچ کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

شملہ مرچ کو سائنسی طور پر کیپسیکم اَنواَم (Capsicum annuum) کہتے ہیں۔

شکر قندی کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

شکر قندی کو سائنسی طور پر اِپومیا بیٹیٹس (Ipomoea batatas) کہتے ہیں۔

دھنیا کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

دھنیا کو سائنسی طور پر کوریاِینڈرم سٹیوم (Coriandrum sativum) کہتے ہیں۔

چقندر کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

چقندر کو سائنسی طور پر بِیٹا ولگیرس (Beta vulgaris) کہتے ہیں۔

گوبھی کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

گوبھی کو سائنسی طور پر براسیکا آلیریسیا وی اے آر باٹرئٹس(Brassica oleracea var. botrytis) کہتے ہیں۔

بند گوبھی کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

بند گوبھی کو سائنسی طور پر براسیکا آلیریسیا وی اے آر کیپیٹیٹا (Brassica oleracea var. capitata) کہتے ہیں۔

شاخ گوبھی کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

شاخ گوبھی کو سائنسی طور پر براسیکا آلیریسیا وی اے آر اِٹیلیکا (Brassica oleracea var. italica) کہتے ہیں۔

سلاد پتہ کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

سلاد پتہ کو سائنسی طور پر لیکٹوکا سٹیوا (Lactuca sativa) کہتے ہیں۔

کدو کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

کدو کو سائنسی طور پر لیجینیریا سیسیریریا (Lagenaria siceraria) کہتے ہیں۔

ساگ کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

ساگ کو سائنسی طور پر براسیکا آلیریسیا وی اے آر ورڈس (Brassica oleracea var. viridis) کہتے ہیں۔

ٹنڈے کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

ٹنڈے کو سائنسی طور پر پریسٹرولس فِسٹولوسَس (Praecitrullus fistulosus) کہتے ہیں۔

پیٹھا کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

پیٹھا کو سائنسی طور پر کوکربِیٹا (Cucurbita) کہتے ہیں۔

کھمبی کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

کھمبی کو سائنسی طور پر اگیریکس بِسپورس (Agaricus bisporus) کہتے ہیں۔

کچالو کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

کچالو کو سائنسی طور پر ڈیوسکوریا (Dioscorea) کہتے ہیں۔

You have read the scientific name of 32 vegetables in Urdu.

مزید برآں آپ فصلوں کے سائنسی نام اور پھلوں کے سائنسی نام بھی جان سکتے ہیں۔

شیئر ضرور کریں
جدید تر اس سے پرانی