میں کسان ہوں پاکستان کی شان ہوں اور زراعت کی پہچان ہوں

Farmer definition in Urdu کسان پاکستان اور زراعت
$ads={1}

کسان وہ شخص ہے جو زراعت میں مصروف ہے۔ زمین یا فصلیں کاشت کرتا ہے، کھیت میں کام کرتا ہے اور جانور پالتا ہے۔ یہ اصطلاح عام طور پر ان لوگوں پر بھی لاگو ہوتی ہے جو کھیت کی فصلوں، باغات، پولٹری یا مویشیوں کی پرورش کرتے ہیں۔ کسان زراعت اور کاشتکاری کے شعبے میں کام کرتا ہے۔ سبزیاں، اناج اور پھل اگاتا ہے۔ دودھ اور گوشت کے لیے جانوروں کی پرورش کرتا ہے۔ انڈوں اور مرغی کے گوشت کے لیے پولٹری فارمنگ کرتا ہے۔ کسان کو انگلش میں فارمر (Farmer) کہتے ہیں۔ کسان کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کاشتکار اور زمیندار کے درمیان فرق جاننے سے پہلے ان کی تعریفیں جاننا بہت ضروری ہے۔ کاشتکاری کرنے والا ہر شخص کاشتکار کہلاتا ہے اور ہر وہ شخص جس کی اپنی زمین ہو زمیندار کہلاتا ہے۔ اگر زمیندار خود کاشتکاری بھی کرتا ہے تو وہ کاشتکار بھی ہے۔ کسان اور کاشتکار ایک دوسرے کے مترادف الفاظ ہیں۔

ایک کسان زرعی زمین کا مالک ہو سکتا ہے یا دوسروں کی ملکیت والی زمین ٹھیکے پر لے کر بھی کاشتکاری کر سکتا ہے۔ زیادہ تر ترقی یافتہ معیشتوں میں ایک کسان عموماً زمین کا مالک یعنی زمیندار ہوتا ہے۔

پوری دنیا میں ہر سال 16 اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منا کر کسانوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے کیونکہ کسان ہی وہ شخص ہے جو دنیا کو خوراک مہیا کرتا ہے۔ پاکستان میں کسانوں کا قومی دن ہر سال 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ یوم کسان کے موقع پر کسانوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

کسان کا پاکستان کی زراعت میں بڑا اہم کردار ہے۔ گندم، چاول، مکئی سے لے کر کپاس تک اور سبزیوں، پھلوں سے لے کر دالوں تک تمام زرعی اجناس کسان کی مرہون منت ہیں۔ اٹھارہ دسمبر کو پاکستان میں کسان ڈے منا کر پورے ملک کے کسانوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ کاشتکاروں کو تمام سبسڈی براہ راست پہنچانے کے لیے حکومت نے کسان کارڈ کا اجراء کیا ہے۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ بیسویں صدی کے دوران زراعت کے شعبے میں ہونے والی ترقی کی وجہ سے کسان زیادہ پیداوار دینے والی فصلوں کی اقسام کاشت کرنے، کھادوں کا متناسب استعمال کرنے، جڑی بوٹیوں اور ضرر رساں کیڑوں کو آسانی سے کنٹرول کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔

زراعت کی ترقی اور کاشتکار کی خوشحالی ملکی معیشت کی مضبوطی کی ضامن ہے۔ اگر کسی زرعی ملک کی خوشحالی کا اندازہ لگانا ہو تو اس ملک کے کسان کو دیکھیں اگر اس ملک کا کسان خوشحال ہے اور ترقی کر رہا ہے تو سمجھیں وہ پورا ملک خوشحال ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

خوشحال کسان خوشحال پاکستان، پاکستانی کسان تجھے سلام، خوشحال کسان مستحکم پاکستان، سلام کسان سرسبز پاکستان، کسان کی خوشحالی سے ہے پاکستان کی خوشحالی، کسان کی ترقی سے ہے پاکستان کی ترقی کیونکہ میں کسان ہوں، ملک پاکستان کی شان ہوں اور زراعت کی پہچان ہوں۔

شیئر ضرور کریں
جدید تر اس سے پرانی
Best perfume in Pakistan for men and women