محکمہ زراعت میں بہت سی مختلف قسم کی نوکریاں وقتاً فوقتاً آتی رہتی ہیں۔ انٹری لیول کے عہدوں سے لے کر خصوصی عہدوں تک، اعلی عہدوں کے لیے اعلی درجے کی ڈگریوں اور تجربے کی ضرورت ہوتی ہے۔ محکمہ زراعت میں پیشہ ورانہ عہدوں کے لیے زراعت، زرعی کاروبار یا کسی متعلقہ شعبے میں ڈگری کی ضرورت ہوتی ہے۔ بیچلر یا ماسٹر ڈگری کو عام طور پر ترجیح دی جاتی ہے۔ محکمہ زراعت کی بہت سی ملازمتوں کے لیے متعلقہ کام کا تجربہ بھی درکار ہوتا ہے جو انٹرنشپ، رضاکارانہ کام یا داخلی سطح یعنی انٹری لیول کے عہدوں کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
کاشتکاری کے طریقوں، فصلوں کی پیداوار اور مویشیوں کے انتظام کا علم محکمہ زراعت کی بہت سی ملازمتوں میں اہم ہے۔ پودوں اور جانوروں کی سائنس، کیڑوں کے انتظام اور آبپاشی کے نظام کا علم بھی عہدے کی مناسبت سے ضروری ہو سکتا ہے۔ محکمہ زراعت کی بہت سی ملازمتوں کے لیے تکنیکی مہارتوں کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ ڈیٹا کا تجزیہ، جغرافیائی معلومات کے نظام کی نقشہ سازی (Geographic Information System Mapping) اور کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مہارت۔ کچھ عہدوں کے لیے زرعی آلات اور مشینری سے واقفیت بھی ضروری ہو سکتی ہے۔
محکمہ زراعت کی بہت سی ملازمتوں میں موثر تبادلہ خیال اور باہمی مہارتیں اہم ہیں کیونکہ ان میں کسانوں، سرکاری اہلکاروں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ بات چیت شامل ہو سکتی ہے۔ ملازمتوں کی کچھ مثالیں جو محکمہ زراعت میں دستیاب ہو سکتی ہیں ان میں شامل ہیں:
- ایگریکلچرل سائنٹسٹ آر ریسرچر (Agricultural Scientist or Researcher) زرعی سائنسدان یا محقق
- ایگریکلچرل انجینئر (Agricultural Engineer) زرعی انجینیئر
- ایگرونومسٹ (Agronomist) ماہر زراعت
- سوائل سائنٹسٹ (Soil Scientist) مٹی یا زمین کی خصوصیات کا مطالعہ کرنے والا سائنسدان
- مشیر زراعت (Extension Agent) ایکسٹینشن ایجنٹ
- ایگریکلچرل اکانومسٹ (Agricultural Economist) زرعی ماہر معاشیات
- ایگریکلچرل ایجوکیشن ٹیچر (Agricultural Education Teacher) زرعی تعلیم کے استاد
- اینیمل سائنٹسٹ (Animal Scientist) جانوروں کے سائنسدان
- ہارٹیکلچرسٹ (Horticulturist) باغوں کے سائنسدان
- ایگریکلچرل انسپیکٹر (Agricultural Inspector) زرعی انسپکٹر
- کراپ کنسلٹنٹ (Crop Consultant) فصل کے متعلق مشورہ دینے والا
- فوڈ سائنٹسٹ (Food Scientist) خوراک کے سائنسدان
- ایگریکلچرل کمیونیکیشن سپیشلسٹ (Agricultural Communications Specialist) زرعی تبادلہ خیال کے ماہر
محکمہ زراعت میں زیادہ تر عہدوں کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک امیدوار کو عام طور پر متعلقہ شعبے جیسے زراعت، حیاتیات یا ماحولیاتی سائنس میں ڈگری حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ تعلیم کے علاوہ بہت سی پوزیشنوں کے لیے عملی تجربہ یا خصوصی سرٹیفیکیشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ نوکری کے لیے مخصوص قابلیت کا انحصار مذکورہ کار منصبی پر ہوگا اس لیے درخواست دینے سے پہلے ملازمت کی تفصیل اور ضروریات کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے۔