اگر آپ کسان ہیں اور زرعی فارم یا ڈیری فارم کے مالک ہیں پھل اور اناج اگاتے ہیں اور پھر زرعی اجناس کو فروخت کر کے روپیہ کماتے ہیں، اعلی نسل کے جانور پالتے ہیں، خوبصورت پرندے رکھتے ہیں اور فارم کے اندر جانوروں کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کرتے ہیں تو آپ کےلیے فیصل زرعی سروس کی جانب سے بڑی خوشخبری ہے۔ اب آپ اپنے زرعی فارم اور ڈیری فارم کی تشہیر ہماری ویب سائٹ کی مدد سے نہ صرف اپنے علاقے میں بلکہ تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبہ سمیت پورے پاکستان کے ساتھ ساری دنیا میں کر سکتے ہیں۔
گزشتہ دو دہائیوں کے دوران زرعی فارمنگ اور ڈیری فارمنگ کے شعبے میں کافی ترقی ہوئی ہے۔ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں زرعی ادویات اور جدید زرعی آلات کے استعمال نے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔ پاکستان میں اب جانوروں کی دیکھ بھال اور دودھ کی مصنوعات تیار کرنے کےلیے روایتی اور جدید طریقوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ حکومتی سطح پر بھی ایگرکلچر فارمنگ اور ڈیری فارمنگ کی استعداد کار بڑھانے میں بہت کام ہوا ہے۔
ڈیری فارمنگ کےلیے 2007 میں حکومتی سطح پر پالیسی بنائی گئی ہے۔ اس پالیسی نے ڈیری سیکٹر کی ترقی پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔ اس نے کئی پرائیویٹ حصہ داروں کو ڈیری مصنوعات کی فارمنگ، فراہمی اور تیاری میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔ حکومت نے ڈیری سیکٹر کو ترقی دینے کےلیے اسے اہم ترجیحی شعبوں میں شامل کیا ہے۔ بنیادی حصہ دار ہونے کے باوجود اب بھی کسانوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔
زرعی فارم کی طرح ڈیری فارم بھی زراعت سے وابستہ زرعی کاروبار ہے۔ پاکستان میں ڈیری فارم سے دودھ اور گوشت حاصل کرنے کےلیے حلال جانور جیسا کہ گائے، بھینس، دنبہ، بھیڑ، بکرے، بکری اور اونٹ پالے جاتے ہیں جبکہ زرعی فارم میں فصلوں کی کاشت، آبپاشی، پھل دار درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال سمیت تمام کام خوش دلی سے انجام دیے جاتے ہیں۔ اب زرعی فارم اور ڈیری فارم کےلیے انگلش کی اصطلاح فارم ہاؤس بھی استعمال کی جاتی ہے جس میں زرعی فارمنگ اور ڈیری فارمنگ دونوں بیک وقت کی جاتیں ہیں۔
اپنے زرعی فارم یا ڈیری فارم کو انٹرنیٹ پر رجسٹر کرنے کے لیے صرف آپ کو اپنے زرعی فارم یا ڈیری فارم کا نام، موجودہ پتہ بشمول موضع، تحصیل، ضلع، زرعی فارم یا ڈیری فارم کی تصاویر، اُن فصلوں کے نام جن کی کاشت آپ کرتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں ہمارے ای میل ایڈریس faisalzariservice@gmail.com پر بھیج دیں تاکہ ہم آپ کے زرعی فارم اور ڈیری فارم کی معلومات اپنی ویب سائٹ پر لکھ سکیں۔