زرعی آلات یعنی ایگریکلچرل مشینری بنانے والوں کےلیے بڑی خوشخبری

Agriculture machinery manufacturer in Pakistan زرعی آلات یعنی ایگریکلچر مشینری
$ads={1}

اگر آپ زرعی آلات یعنی ایگریکلچرل مشینری بنانے کے کاروبار سے منسلک ہیں اور پاکستان کے کسی بھی صوبے جیسا کہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان یا گلگت بلتستان میں جدید زرعی مشینری اور آلات کی تیاری میں مصروف عمل ہیں تو آپ کےلیے فیصل زرعی سروس کی جانب سے بڑی خوشخبری ہے۔ ۔ اب آپ اپنی زرعی آلات کی دوکان یا فیکٹری کی تشہیر ہماری ویب سائٹ کی مدد سے نہ صرف اپنے علاقے، تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبہ سمیت پورے پاکستان کے ساتھ ساری دنیا میں کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں زراعت کی بہتری کےلیے جدید زرعی مشینیں اور آلات تیار کرنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ زراعت کے شعبے کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید زرعی آلات کا کسانوں تک پہنچنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ جدید کاشتکاری کےلے جدید زرعی مشینری و آلات کا استعمال لازمی ہے۔ زرعی آلات کے استعمال سے نہ صرف مشینی کھیتی باڑی کو فروغ ملتا ہے بلکہ زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور وقت کی بھی بچت ہوتی ہے۔ زرعی آلات کو انگلش میں ایگریکلچرل مشینری (Agricultural machinery) کہا جاتا ہے۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں زرعی آلات کی مارکیٹنگ کرنا زرعی کاروبار سے منسلک افراد کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اکثر زرعی آلات بنانے والے اپنے علاقے میں ہی زرعی مشینری و آلات بیچتے ہیں کیونکہ دوسرے شہر یا علاقے کے کاشتکار اُس زرعی آلات کی دوکان یا کمپنی کا نام بھی نہیں جانتے ہوتے یا ان کو دوسرے علاقے میں موجود ایگریکلچر مشینری کی دوکان کا علم نہیں ہوتا۔ اسی وجہ سے اکثر زرعی آلات بیچنے والے دوکانداروں کی سیل بہت کم ہوتی ہے۔ وہ سوچتے تو ہیں کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن ہمارا ایگریکلچرل مشینری بزنس زراعت کے شعبے میں ترقی کیوں نہیں کر رہا؟ اس کا جواب زیادہ کاشتکاروں تک آپ کے زرعی آلات کے کاروبار کی رسائی نہ ہونا ہے۔

اب فیصل زرعی سروس کے ذریعے آپ اپنے زرعی آلات و مشینری کی تشہیر پورے پاکستان میں کر سکتے ہیں وہ بھی اپنی زرعی آلات اور مشینری کی دوکان پر بیٹھے ہوئے۔ بطور زرعی آلات ڈیلر آپ کے ذہن میں سوال ہوگا کہ زرعی آلات و مشینری کی تشہیر کرنے کا کیا فائدہ ہے؟ اس کا سادہ سا جواب ہے کہ تشہیر، مارکیٹنگ کی ایک سرگرمی ہے جو ممکنہ گاہکوں تک پہنچنے اور انہیں آپ کی زرعی مصنوعات خریدنے کی ترغیب دینے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے کیونکہ کسان اُس زرعی آلات کے ڈیلر سے زرعی آلات خریدنے کو ترجیح دیتا ہے جس پر اسے بھروسہ ہو یا جس کے بارے اس نے دوسرے لوگوں سے یا انٹرنیٹ پر سُن رکھا ہو۔

اپنی زرعی آلات و مشینری کی دوکان یا کمپنی کو انٹرنیٹ پر رجسٹر کرنے کے لیے صرف آپ کو اپنی زرعی آلات کی دوکان کا نام، موجودہ پتہ بشمول موضع، تحصیل، ضلع، دوکان کی تصاویر، اُن جدید زرعی مشینری اور آلات کے نام جیسا کہ بمپر، ہل ، ہک ،فرنٹ بلیڈ، روٹاویٹر، ڈرل مشین، ٹرالی، ڈسک پلو، ڈسک ہیرو، ہائیڈرولک ریورس ایبل پلو، روٹری ٹلر، پلانٹر وغیرہ جن کی تیاری آپ کرتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں ہمارے ای میل ایڈریس faisalzariservice@gmail.com پر بھیج دیں تاکہ ہم آپ کی زرعی آلات کی دوکان کی معلومات اپنی ویب سائٹ پر لکھ سکیں۔

شیئر ضرور کریں
جدید تر اس سے پرانی