دنوں کے نام اردو اور انگلش | دن اور رات کے حصوں کے معنی

Name of days in Urdu and English دنوں کے نام اردو اور انگلش میں
$ads={1}

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہفتے میں 7 دن ہوتے ہیں اور ان کے نام انگلش اور اُردو زبان میں مختلف ہوتے ہیں اس لیے آج ہم انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دنوں کے نام ان کے تلفظ کے ساتھ سوالوں کے جوابات کی صورت میں جانیں گے۔ انگریزی میں ہفتے کے دنوں کا نام بڑے حرف یعنی کیپیٹل لیٹر (Capital letter) سے شروع ہوتا ہے اور ان کا پہلا حرف ہر جگہ بڑا یعنی (Capital) لکھا جاتا ہے خواہ کسی بھی دن کا نام تحریر کے درمیان میں ہی کیوں نہ لکھا جائے۔

سوموار کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

سوموار کو انگلش میں منڈے (Monday) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر پیر بھی کہا جاتا ہے۔

منگل کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

منگل کو انگلش میں ٹیوزڈے (Tuesday) کہتے ہیں۔

بدھ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

بدھ کو انگلش میں ونزڈے (Wednesday) کہتے ہیں۔

جمعرات کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

جمعرات کو انگلش میں تھرسڈے (Thursday) کہتے ہیں۔

جمعہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

جمعہ کو انگلش میں فرائیڈے (Friday) کہتے ہیں۔

ہفتہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

ہفتہ کو انگلش میں سیچرڈے (Saturday) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر سنیچر بھی کہا جاتا ہے۔

اتوار کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

اتوار کو انگلش میں سنڈے (Sunday) کہتے ہیں۔

دن کے حصے اردو معنی کے ساتھ

  • Dawn ( ڈان) - صبح صادق
  • Morning ( مورنِنگ) - صبح
  • Day break ( ڈے بریک) - سویرا
  • Sunrise ( سَن رائز) - طلوع آفتاب
  • Noon( نُون) - دوپہر
  • Afternoon ( آفٹرنُون) - سہ پہر
  • Evening( اِیوننگ) - شام
  • Sunset (سَن سٹ) - غروب آفتاب

رات کے حصے اردو معانی کے ساتھ

  • Night (نائٹ) - رات
  • Midnight (مِڈ نائٹ) - آدھی رات

مجھے امید ہے کہ آپ نے اردو اور انگلش میں ہفتے کے سات دنوں اور دن رات کے حصوں کی مکمل معلومات حاصل کر کے انہیں یاد بھی کر لیا ہوگا۔

مزید برآں آپ گنتی ایک سے سو تک اردو اور انگلش میں آسانی سے سیکھ سکتے ہیں اور انگریزی مہینوں کے نام اُردو اور انگلش میں پڑھ سکتے ہیں۔

شیئر ضرور کریں
جدید تر اس سے پرانی