محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کی آئی ایس او سرٹیفائڈ لیبارٹری میں کالے رنگ کی گندم کا تجزیہ کیا گیا۔ اس تجزیے کے نتائج کی روشنی میں، کالے رنگ کی گندم میں نہ کوئی اضافی خصوصیات ہیں اور نہ ہی غذائیت ہے۔ وہ مفاد پرست لوگ جو کالے رنگ کی گندم کی اضافی خصوصیات اور غذائیت کا دعویٰ کر رہے ہیں وہ بالکل جھوٹ بول رہے ہیں اور غلط بیانی کر رہے ہیں۔
اس لیے گندم کے کاشتکار مفاد پرست اور ناجائز منافع خوروں کے دھوکے میں نہ آئیں اور کالے رنگ کی گندم ہرگز کاشت نہ کریں۔ صرف محکمہ زراعت کی طرف سے منظور کی گئی گندم کی اقسام کاشت کریں۔ کاشتکار گندم کی منظور شدہ اقسام کا بیج پرائیویٹ کمپنیوں اور پنجاب سیڈ کارپویشن کے مراکز فروخت سے حاصل کر سکتے ہیں۔
محکمہ زراعت پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ مارکیٹ میں کالے رنگ کی غیر منظور شدہ گندم فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔