سریا کا ریٹ 2025 آج پاکستان میں سریا کی قیمت

Saria rate in Pakistan today 2025 سریا کا ریٹ آج
$ads={1}

لوہے کی سلاخ جسے مقامی طور پر سریا کہا جاتا ہے ملک بھر میں گھروں اور عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے بنیادی مواد میں سے ایک ہے۔ یہ مختلف سائزوں میں دستیاب ہے جسے سوتر یا ملی میٹر سے ظاہر کیا جاتا ہے اور بنیادی طور پر بوجھ کے خلاف ساخت کی مزاحمت کو بڑھانے کے لیے عمودی اور افقی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں سریا کی قیمت میں فروری 2025 میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے چاہے سریے کی فی ٹن قیمت ہو یا فی کلو ریٹ۔

اس سے پہلے کہ ہم پاکستان میں آج سریے کی تازہ ترین قیمت پر بات کریں، یہ بتانا ضروری ہے کہ سریے کے دو پیمانے گریڈ 40 اور گریڈ 60 تعمیرات میں استعمال ہوتے ہیں جن کے بارے میں سریا خریدنے والے کو جاننا چاہیے۔ 60 گریڈ کا حامل سریا بڑے تعمیراتی منصوبوں میں استعمال ہوتا ہے اور اس کو شیڈڈ اسٹیل سے تیار کیا جاتا ہے جبکہ انفرادی نوعیت کے گراؤنڈ پلس ون مکانوں کی تعمیر میں 40 گریڈ کا سریا استعمال ہوتا ہے اور اسے شپ پلیٹوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں سریا کے ریٹ اور ٹی آر گاڈر کے ریٹ کا تعین مختلف عوامل سے ہوتا ہے بشمول خام مال کی قیمت، پیداواری لاگت اور ملک میں سٹیل کی مانگ۔ پاکستان میں سٹیل کی قیمت عالمی مارکیٹ سے بھی متاثر ہوتی ہے کیونکہ سٹیل کی قیمت عالمی مارکیٹ سے طے ہوتی ہے۔ پاکستان میں اسٹیل کی قیمت کا تعین پاکستان اسٹیل ملز (Pakistan Steel Mills) کرتی ہے جو کہ ملک میں سب سے زیادہ سٹیل پیدا کرنے والی مل ہے۔ یہ اسٹیل مل پاکستان میں اسٹیل کی قیمت خام مال کی قیمت، پیداواری لاگت اور ملک میں اسٹیل کی طلب کی بنیاد پر طے کرتی ہے۔

اپریل 2025 میں فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار تا 2 لاکھ 44 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ تعمیراتی صنعت کو متاثر کرنے والے عوامل میں سے ایک سریا کی قیمت دوسری سیمنٹ کی قیمت اور تیسری اینٹ کی قیمت ہے۔

پاکستان میں سریا کی فی کلو قیمت

3 سوتر یعنی 10 ملی میٹر 40 گریڈ سریا کی فی کلو قیمت 242 روپے ہے اور 60 گریڈ سریا کی فی کلو قیمت 244 روپے ہے۔

4 سوتر یعنی 12 ملی میٹر 40 گریڈ سریا کی فی کلو قیمت 238 روپے ہے اور 60 گریڈ سریا کی فی کلو قیمت 240 روپے ہے۔

5 سوتر یعنی 16 ملی میٹر 40 گریڈ سریا کی فی کلو قیمت 240 روپے ہے اور 60 گریڈ سریا کی فی کلو قیمت 242 روپے ہے۔

6 سوتر یعنی 20 ملی میٹر 40 گریڈ سریا کی فی کلو قیمت 240 روپے ہے اور 60 گریڈ سریا کی فی کلو قیمت 242 روپے ہے۔

7 سوتر یعنی 22 ملی میٹر 40 گریڈ سریا کی فی کلو قیمت 240 روپے ہے اور 60 گریڈ سریا کی فی کلو قیمت 242 روپے ہے۔

8 سوتر یعنی 25 ملی میٹر 40 گریڈ سریا کی فی کلو قیمت 240 روپے ہے اور 60 گریڈ سریا کی فی کلو قیمت 242 روپے ہے۔

پاکستان میں سریا کی فی ٹن قیمت

3 سوتر یعنی 10 ملی میٹر 40 گریڈ سریا کی فی ٹن قیمت 242000 روپے ہے اور 60 گریڈ سریا کی فی ٹن قیمت 244000 روپے ہے۔

4 سوتر یعنی 12 ملی میٹر 40 گریڈ سریا کی فی ٹن قیمت 238000 روپے ہے اور 60 گریڈ سریا کی فی ٹن قیمت 240000 روپے ہے۔

5 سوتر یعنی 16 ملی میٹر 40 گریڈ سریا کی فی ٹن قیمت 240000 روپے ہے اور 60 گریڈ سریا کی فی ٹن قیمت 242000 روپے ہے۔

6 سوتر یعنی 20 ملی میٹر 40 گریڈ سریا کی فی ٹن قیمت 240000 روپے ہے اور 60 گریڈ سریا کی فی ٹن قیمت 242000 روپے ہے۔

7 سوتر یعنی 22 ملی میٹر 40 گریڈ سریا کی فی ٹن قیمت 240000 روپے ہے اور 60 گریڈ سریا کی فی ٹن قیمت 242000 روپے ہے۔

8 سوتر یعنی 25 ملی میٹر 40 گریڈ سریا کی فی ٹن قیمت 240000 روپے ہے اور 60 گریڈ سریا کی فی ٹن قیمت 242000 روپے ہے۔

اوپر دی گئی تمام قیمتیں برینڈڈ سریا کی ہیں جبکہ لوکل سریا کی فی ٹن قیمت 216000 روپے ہے۔ پاکستان میں سریا بنانے والی معروف کمپنیوں میں پاکستان سٹیل ملز، اتحاد اسٹیل، مغل اسٹیل، امریلی اسٹیل، اتفاق اسٹیل، کامران اسٹیل، اے ایف اسٹیل، ایف ایف اسٹیل اور الحاج ایشیا سٹار سٹیل شامل ہیں جو رہائشی اور کمرشل تعمیراتی منصوبوں کے لیے اعلیٰ معیار کے سریے تیار کرتی ہیں۔

شیئر ضرور کریں
جدید تر اس سے پرانی
Best perfume in Pakistan for men and women