باجرہ پاکستان کے علاوہ بھارت، نائیجیریا اور دیگر ترقی پذیر ایشیائی اور افریقی ممالک میں اگایا جانے والا ایک قدیم اناج ہے۔ باجرے کو انسانی خوراک کے علاوہ مویشیوں اور پرندوں کی خوراک کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ نقصان دہ ضررساں کیڑوں، خشک سالی، انتہائی گرم موسم کے خلاف مزاحمت اور ہلکی زرخیز زمین میں اگنے کی وجہ سے دیگر اناج کی فصلوں کے مقابلے میں باجرے کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ آج 2024 میں ہم پاکستان میں باجرے کا ریٹ جانیں گے۔ اچھا اور موٹا باجرہ برنالا کوالٹی کی قیمت عام اور درمیانے درجے کے باجرہ کی قیمت کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔
اکتوبر 2024 میں کراچی اور لاہور سمیت پاکستان کے زیادہ تر شہروں خوصاً فیصل آباد، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، سرگودھا، راولپنڈی، ملتان، رحیم یار خان، بھکر، بھلوال، قصور، ساہیوال، وہاڑی، بورے والا، عارف والا، گجرات، خانیوال، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، بہاول پور، کبیر والا، پتوکی، جڑانوالہ، لودھراں، بہاول نگر، چشتیاں، گوجرخان، میلسی، کہروڑپکا، چیچہ وطنی، دنیا پور، چونیاں، پھول نگر، لالہ موسیٰ، منڈی بہاؤالدین، جلال پور جٹاں، ڈسکہ، کمالیہ، پیرمحل، جلالپور پیر والا، جہانیاں، احمد پور شرقیہ، حاصل پور، جام پور، سیالکوٹ، نارووال، چکوال، جہلم، میانوالی،جھنگ، کوٹ ادو، ننکانہ صاحب، چک جھمرہ، سمندری، تاندلیانوالہ، ماموں کانجن، رینالہ خورد، چنیوٹ، شورکوٹ، مریدکے، فورٹ عباس، تلہ گنگ، پسرور، سانگلہ ہل، حافظ آباد، کوٹ مومن اور پنڈی بھٹیاں میں باجرے کی فی من قیمت 3000 روپے سے 3250 روپے تک ہے۔
باجرہ پاکستان میں گھریلو پالتو جانوروں کی خوراک کے لیے استعمال ہونے والی اہم زرعی اجناس ہے۔ باجرہ دیہاتی علاقوں میں مویشیوں اور مرغیوں کی خوراک میں اہم شراکت دار ہے۔ یہ پالتو پرندوں کو کھلایا جانے والا سب سے مشہور اجناس ہے کیونکہ پرندے اسے شوق سے کھاتے ہیں۔ باجرہ کو خشک چارے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے خاص طور پر سردیوں کے موسم میں جب سبز چارے کی قلت ہو جاتی ہے۔ باجرے میں پروٹین، وٹامنز اور معدنیات وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ آسٹریلین طوطے پالنے والے لوگ بھی زیادہ تر باجرے کو طوطوں کی خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔