یاماہا کمپنی کا نام اس کے بانی توراکوسو یاماہا سے لیا گیا ہے۔ 1955 وہ سال تھا جب یاماہا موٹر کمپنی یاماہا کارپوریشن سے الگ ہو گئی تھی۔ بہت ہی مختصر عرصے میں یاماہا کمپنی موٹر سائیکل بنانے والی چار سرکردہ کمپنیوں ہونڈا، کاواساکی اور سوزوکی میں شامل تھی۔ یاماہا نے ابتدا میں اپنی 125cc بائیک کے لیے شہرت حاصل کی اور بعد میں یاماہا نے ریسنگ موٹر سائیکل بنا کر اپنا لوہا منوایا۔ آج بھی یاماہا موٹر سائیکل مختلف ریسنگ مقابلوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔ ریسنگ میں متعدد کامیابیوں نے یاماہا کو پوری دنیا میں اپنا نام قائم کرنے میں مدد کی ہے۔
ڈی وائی ایل موٹر سائیکلز (DYL motorcycles) 1976 سے پاکستان میں یاماہا موٹرسائیکلیں لا رہی تھی۔ یہ داؤد گروپ آف کمپنیز اور یاماہا پاکستان کے درمیان مشترکہ منصوبہ تھا۔ تاہم 2015 میں یاماہا نے حکومت پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کی پالیسیوں سے متعلق اپنے مسائل حل کیے اور یاماہا موٹر سائیکلز پرائیویٹ لیمیٹڈ (Yamaha motorcycles Pvt. Limited) کمپنی قائم کی۔
پاکستان میں ایک یاماہا بائیک کی قیمتیں 396,000 روپے سے شروع ہو کر 453,000 روپے پر اختتام پذیر ہوتی ہیں۔ پاکستان بھر میں یاماہا ڈیلرشپ پر اس وقت موٹر سائیکل کے 4 نئے ماڈل دستیاب ہیں۔ یاماہا موٹر سائیکلوں کی قیمت ذیل میں تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔
یاماہا وائی بی ایک سو پچیس زیڈ (Yamaha YB 125Z) کی قیمت 396,000 روپے ہے۔
یاماہا وائی بی ایک سو پچیس زیڈ ڈی ایکس (Yamaha YB 125Z-DX) کی قیمت 454,000 روپے ہے۔
یاماہا وائی بی آر ایک سو پچیس (Yamaha YBR 125) کی قیمت 466,000 روپے ہے۔
یاماہا وائی بی آر ایک سو پچیس جی (Yamaha YBR 125G) کی قیمت 488,000 روپے ہے۔
جاپانی مینوفیکچررز کی طرف سے تیار کردہ یاماہا موٹر سائیکل پر دو افراد آرام سے سفر کر سکتے ہیں اور یہ اوسط بائیکرز کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ اس کے علاوہ ملک کی ٹریفک اور سڑکوں کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سیدھی اور اقتصادی یاماہا موٹر بائیکس پاکستانیوں کے لیے اچھا آپشن ہیں۔