مکئی کا بیج مناسب قیمت پر خریدنا ہر کسان کی خواہش ہے لیکن مکئی کا بیج خریدنے سے پہلے صحیح بیج کا انتخاب بہت ضروری ہے۔ زیادہ تر مکئی کے کاشتکار بہاریہ مکئی کی کاشت اور موسمی مکئی کی کاشت کے لیے کورٹیوا ایگری سائنس کمپنی کے پایونٸیر برانڈ ہاٸبرڈ بیج اور بائر پاکستان کے ڈیکالب ہائبرڈ بیج دیگر کمپنیوں کے بیجوں کی نسبت زیادہ کاشت کرتے ہیں۔ آج 2024 میں ہم بہاریہ مکئی کے لیے ڈیکالب اور پایونٸیر کے بیجوں کا ریٹ جانیں گے۔ بہاریہ مکئی کی ہاٸبرڈ اقسام کی کاشت کا وقت جنوری کے آخری عشرے سے فروری کی آخر تک ہے۔
بہاریہ مکئی کے لیے ڈیکالب کے بیجوں کی قیمت
ڈیکالب 6317 فی بیگ کی قیمت 18000 روپے ہے۔
ڈیکالب 7024 فی بیگ کی قیمت 17550 روپے ہے۔
ڈیکالب 6321 فی بیگ کی قیمت 18750 روپے ہے۔
ڈیکالب 9108 فی بیگ کی قیمت 19300 روپے ہے۔
بائر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کہتی ہے کہ "ڈیکالب پر بھروسہ بہتر مستقبل کی ضمانت" ہے۔
بہاریہ مکئی کے لیے پایونٸیر کے بیجوں کی قیمت
پایونٸیر 1429 فی بیگ کی قیمت 16650 روپے ہے۔
پایونٸیر 1543 فی بیگ کی قیمت 15750 روپے ہے۔
پایونٸیر 2088 فی بیگ کی قیمت 16990 روپے ہے۔
پایونٸیر 'شاہکار' فی بیگ کی قیمت 18000 روپے ہے۔
پایونٸیر 'سرخاب' فی بیگ کی قیمت 18000 روپے ہے۔
کورٹیوا ایگری سائنس کمپنی کہتی ہے "بھروسہ جو کل بھی تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا"۔
مندرجہ بالا اقسام کے علاوہ مارکیٹ میں قومی کمپنیوں کی طرف سے تیار کردہ مکئ کی ہاٸبرڈ اقسام کے بیج جیسا کہ وائی ایچ 1898، ایف ایچ 1046، وائی ایچ 5427، وائی ایچ 5482 اور ایف ایچ 988 بھی دستیاب ہیں۔ کاشتکاروں سے گزارش ہے کہ مکئی کی سفارش کردہ اقسام کاشت کریں اور ان اقسام کا بیج رجسٹرڈ کمپنیوں کے رجسٹرڈ ڈیلروں سے ہی خریدیں۔
مکئی کا بیج خریدتے وقت ڈیلر سے پکی رسید ضرور حاصل کریں اور بوائی کے بعد بیج کے خالی تھیلوں کو سنبھال کر رکھیں تاکہ کسی شکایت کی صورت میں کام آ سکیں نیز مکئی کا بیج خریدتے وقت اس کا متعلقہ لٹریچر ضرور پڑھیں۔ مزید برآں آپ مکئی کی قیمت بھی جان سکتے ہیں۔