کپاس کے پتہ مروڑ وائرس کو کیسے کنٹرول کریں؟

Cotton leaf curl virus control in Urdu کپاس کا پتہ مروڑ وائرس
$ads={1}

کپاس کے اس موذی مرض یعنی پتہ مروڑ وائرس کو موثر طور پر کنٹرول کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کرنا بہت ضروری ہیں۔

  1. وائرس کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاشت کریں۔
  2. باغات، کھالوں اور وٹوں پر اُگی ہوئی جڑی بوٹیاں تلف کریں۔
  3. کپاس کے مڈھوں کو 31 جنوری تک لازماً تلف کریں۔ ایسے مڈھ اگر دوبارہ پھوٹ پڑیں تو ان میں موجود وائرس کپاس کی فصل پر بہت جلد پھیل جاتا ہے۔
  4. پتہ مروڑ وائرس سفید مکھی کے ذریعے بہت جلد پھیلتا ہے لہذا اس کے انسداد کے لیے مختلف کیڑے مار زہروں (IGR) کے ساتھ ساتھ پیلے رنگ کے کارڈز استعمال کریں، حیاتیاتی انسداد کو بھی زیادہ سے زیادہ بروئے کار لائیں اور فصل دوست کیڑوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں۔
  5. سفید مکھی کے موثر کنٹرول کے لیے سپرے طلوع آفتاب سے پہلے یا پھر سورج نکلنے کے بعد ایک گھنٹہ تک کریں۔
  6. سفید مکھی کے کنٹرول کے لیے ایک ہی قسم کی زہر بار بار استعمال نہ کریں بلکہ بدل بدل کر استعمال کریں اور سپرے کے لیے پانی کی مقدار 120 لٹر فی ایکڑ رکھیں۔
  7. اگر وائرس کا حملہ فصل کے آغاز میں ہو جائے تو چھدرائی دیر سے کریں اور متاثرہ پودے تلف کر دیں۔
  8. بہاریہ فصلوں خاص طور پر سبزیوں کی باقیات فوراً تلف کر دیں۔ موسم بہار کی فصلات پر سفید مکھی کا تدارک کریں تاکہ یہ کپاس کی فصل پر کم سے کم منتقل ہو۔
  9. صحت مند فصل ہی بیماری کا بہتر طور پر مقابلہ کرسکتی ہے۔ اس لیے کپاس کی قسم کے مطابق سفارش کردہ پیداواری ٹیکنالوجی مثلاً کپاس کا وقت کاشت، آبپاشی، تحفظ نباتات اور کھادوں کے استعمال پر عمل کیا جائے۔ اگر خدانخواستہ کپاس پر وائرس کا حملہ ہو جائے تو اس کی دیکھ بھال پر زیادہ توجہ دی جائے تا کہ بیماری کے مضر اثرات کم ہوں اور بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔
  10. زنک سلفیٹ (33 فیصد) 250 گرام، بوریکس 250 گرام اور میگنیشیم سلفیٹ 300 گرام 100 لٹر پانی میں حل کر کے بوائی کے بعد بالترتیب 60، 75 اور 90 دن کے وقفہ سے تین سپرے کریں۔
  11. کپاس کے علاوہ یہ وائرس بہت سی دیگر متبادل فصلوں اور میزبان پودوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ ان کا انسداد فصل کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر کیا جائے۔ زیادہ بیماری والے علاقوں میں متبادل میزبان فصلیں کاشت نہ کریں۔
شیئر ضرور کریں
جدید تر اس سے پرانی