$ads={1}
معاشی نقصان کی حد سے مراد فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑے مکوڑوں کی وہ تعداد ہے جس پر جا کر ان کیڑوں کا انسداد ناگزیر ہو جاتا ہے۔ اگر اس وقت فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ نہ کیا جائے تو فصل کو معاشی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ کپاس کی فصل کے کیڑوں کی معاشی نقصان کی حد مندرجہ ذیل ہے۔
- چست تیلہ 1 بالغ یا بچہ فی پتا۔ اسے عام طور پر سبز تیلہ بھی کہتے ہیں۔
- سفید مکھی 5 بالغ یا بچے فی پتا
- تھرپس 10 بچے یا بالغ فی پتا
- جوئیں نقصان کی علامات ظاہر ہونے پر
- ڈسکی کاٹن بگ 10 عدد فی ٹینڈا
- گدھیڑی (ملی بگ) کپاس کے کھیت میں نظر آنے پر
- چتکبری سنڈی تین سنڈیاں فی 25 پودے یا 10 فیصد ڈوڈیوں، پھولوں اور ٹینڈوں کا نقصان
- گلابی سنڈی 5 سنڈیاں فی 100 نرم ٹینڈے یا اگست میں 10 فیصد نقصان یا ستمبر میں 5 فیصد نقصان
- امریکن سنڈی 5 بھورے انڈے یا 3 چھوٹی سنڈیاں فی 25 پودے یا دونوں ملا کر 5 فی 25 پودے
- لشکری سنڈی کپاس کے کھیت میں نظر آنے پر
واضح رہے کہ چست تیلہ، سفید مکھی، تھرپس، میلی بگ وغیرہ کپاس کی فصل کا رس چوسنے والے کیڑے ہیں جبکہ گلابی سنڈی، امریکن سنڈی، چتکبری سنڈی، لشکری سنڈی وغیرہ کپاس کی فصل کو کتر کر کھانے والے کیڑے ہیں۔