مربوط طریقہ انسداد یا انٹیگریٹڈ پیسٹ مینجمنٹ سے کیا مراد ہے؟

Integrated pest management definition in Urdu مربوط طریقہ انسداد
$ads={1}

مربوط طریقہ انسداد ایک ایسی حکمت عملی پر مبنی پروگرام ہے جس میں ماحول کی رفاقت اور مختلف حشرات کی قوت آفرین آبادی کو بے ضرر حد تک رکھنے کے لیے تمام مناسب طریقے اختیار کیے جاتے ہیں تاکہ حشرات کی آبادی کو معاشی حد سے نیچے رکھا جائے۔ اپنے محدود معنی میں یہ پروگرام کسی خاص فصل یا خاص مقام پر کسی کیڑے کی تلافی کا بندوبست کرتا ہے۔ لیکن وسیع مفہوم میں یہ پروگرام زرعی ماحول میں تمام حشرات کے مربوط انسداد کے تمام عمل وسائل کو بروئے کار لانے کا نام ہے۔

مربوط طریقہ انسداد کے اجزاء

  • قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کی کاشت۔
  • نقصان دہ کیڑوں کی پیشگی آبادی کا اندازہ۔
  • فصل کی قطاروں کا رخ شمالاً جنوباً رکھیں۔
  • مفید کیڑوں کی کارکردگی سے زیادہ فائدہ اٹھانا۔
  • نقصان دہ عوامل سے اٹھنے والے نقصان کا اندازہ۔
  • زرعی زہروں کا صحیح انتخاب اور صحیح استعمال۔
  • محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ کے مشورہ سے مناسب نباتاتی محلول کا سپرے بھی کیا جا سکتا ہے۔
  • اگاؤ کے پہلے 60 دن فصل پر کیڑے مار زہر سپرے کرنے سے اجتناب کیا جائے البتہ اگر کیڑے کا حملہ زیادہ ہو تو محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ کے مشورہ سے انسداد کریں۔
  • ماحول کی آلودگی اور دوسرے خطرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر۔

مربوط طریقہ انسداد کے متبادل طریقے

مربوط طریقہ انسداد یعنی انٹیگریٹڈ پیسٹ مینجمنٹ (IPM) کے زمرے میں آنے والے متبادل طریقے مندرجہ ذیل ہیں:

  1. میکانکی طریقہ انسداد
  2. طبعی طریقہ انسداد
  3. زرعی طریقہ انسداد
  4. جنسی یا روشنی کے پھندوں کا استعمال
  5. قانونی طریقہ
  6. حیاتیاتی طریقہ انسداد
  7. کیمیائی طریقہ انسداد

نقصان دہ کیڑوں کے انسداد کے لیے کیمیائی طریقہ یعنی زہروں کا استعمال صرف اس وقت کریں جب دوسرے طریقوں سے کنٹرول نہ مل رہا ہو۔ زہروں کے استعمال میں بڑی احتیاط سے کام لینا چاہیے کیونکہ زہروں کے غلط استعمال سے فائدہ کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔

نقصان دہ کیڑوں کے انسداد کے لئے مندرجہ ذیل باتوں کا علم ہونا ضروری ہے۔

  • نقصان دہ کیڑوں کے صحیح شناخت، دوران زندگی اور طریقہ نقصان۔
  • نقصان دہ کیڑوں کی زندگی میں آنے والے کمزور پہلوؤں کا علم ، جن پر ان کا تدارک آسان اور سہل ہو جاتا ہے۔
  • نقصان دہ کیڑوں کے نقصان کی معاشی حد۔
شیئر ضرور کریں
جدید تر اس سے پرانی