سفید مکھی کے کنٹرول کے لیے پیلے پھندوں کا استعمال

Whitefly yellow sticky traps use on cotton in Urdu پیلے پھندوں کا استعمال
$ads={1}

کپاس کی فصل میں سفید مکھی کو کنٹرول کرنے کا ایک طریقہ کپاس کے کھیت میں پیلے رنگ دار چپکنے والے پھندوں کا استعمال ہے۔ سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے زرعی ماہرین کے مطابق کپاس کے کھیت میں سفید مکھی کو کنٹرول کرنے کے لیے ان پیلے کارڈز کا استعمال کافی موثر ہے اور یہ دیگر فصلات پر بھی کیڑوں کے کنٹرول میں کافی مددگار ثابت ہوئے ہیں۔

پیلا رنگ سفید مکھی کے لیے کشش کا باعث ہے اسی وجہ سے اس پیلے کارڈ پر گوند نما چپکنے والا لیس دار مادہ لگا کر کپاس کے کھیت میں مختلف جگہوں پر نصب کر دیا جاتا ہے۔ سفید مکھی اس رنگ دار کارڈ کی کشش سے کھنچی چلی آتی ہے اور جیسے ہی وہ کارڈ پر آ کر بیٹھتی ہے تو پھر وہیں چپک کر رہ جاتی ہے اور اس طاقت ور چپکن میں پھنس کر ہلاک ہو جاتی ہے۔

کپاس کی فصل کے لیے 8 تا 10 پیلے رنگ دار کارڈز کے پھندے فی ایکڑ کافی ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ کارڈ کھیت کے چاروں اطراف اور درمیان میں لگائے جائیں۔ گلابی سنڈی کے کنٹرول کے لیے پنک بول ورم مینیجر کا استعمال بھی انتہائی کارآمد ثابت ہو رہا ہے۔

شیئر ضرور کریں
جدید تر اس سے پرانی