برائلر مرغی کا گوشت آج ہماری خوراک کا اہم حصہ بن گیا ہے۔ مارکیٹ میں بڑے گوشت اور چھوٹے گوشت کے مقابلے میں مرغی کے گوشت کی فروخت سب سے زیادہ ہے۔ تقریباً ہر ہوٹل اور ریسٹورنٹ (ریستوران) کے مینیو میں مرغی کے گوشت کی کڑاہی جسے عام طور پر چکن کڑاہی کہتے ہیں درج ہوتی ہے۔ وہ لوگ جو بکرے کا گوشت یا دیسی مرغی کا گوشت خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، ان کے لیے برائلر مرغی کا گوشت خریدنا کچھ حد تک آسان ہے۔ آج 5 فروری 2025 پاکستان میں برائلر زندہ مرغی اور گوشت کا ریٹ یہ ہے۔
- زندہ مرغی کی قیمت 400 روپے فی کلو ہے۔
- مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 580 روپے ہے۔
پاکستان کے تمام بڑے شہروں خصوصاً اسلام آباد، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ، ایبٹ آباد اور گجرات میں برائلر مرغی کے ریٹ میں اوپر بتائی گئی قیمت سے کچھ روپے کا فرق ہوگا، اس فرق کی بنیادی وجہ ٹرانسپورٹ اخراجات ہوتے ہیں۔
ایک وقت تھا جب لوگ برائلر اور لیئر مرغی کے نام سے بھی واقف نہیں تھے۔ اُس وقت لوگ بڑا گوشت، چھوٹا گوشت، دیسی مرغی کا گوشت اور دیسی انڈے کھاتے تھے لیکن اب بڑا گوشت، چھوٹا گوشت، دیسی مرغی کا گوشت اور دیسی انڈے عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں۔ اب ملک کے کونے کونے میں برائلر مرغی کا گوشت اور فارمی انڈے دستیاب ہیں۔
دالوں کی طرح برائلر مرغی کے گوشت میں بھی پروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے جو کہ انسانی جسم کے لیے ضروری ہے۔ 1 کلو برائلر مرغی کے گوشت میں پروٹین کی مقدار 250 گرام ہوتی ہے۔
عالمی سطح پر امریکہ دنیا کا سب سے بڑا مرغی کا گوشت پیدا کرنے والا ملک ہے، اس کے بعد چین اور برازیل ہیں۔ تقریباً دنیا کے تمام ممالک اور خطوں میں برائلر مرغی کے گوشت کی کھپت کا واضح رجحان بڑھ رہا ہے۔ کم قیمتوں، پولٹری مصنوعات کی مستقل مزاجی اور موافقت، اعلی خام پروٹین اور کم خام چکنائی کی وجہ سے صارفین مرغی خریدنے کی طرف راغب ہوتے ہیں۔