$ads={1}
اسلامی شریعت کے لحاظ سے نئی اسلامی تاریخ، نئے اسلامی مہینے اور نئے اسلامی سال کا اصل دار و مدار چاند کے نظر آنے پر ہے۔ یہ اسلامی کیلنڈر 2025 یعنی ہجری کیلنڈر 1446 اور 1447 جامعۃ الرشید کراچی اور شعبہ فلکیات کے اپنے مشاہدات اور مختلف عالمی معیارات جیسا کہ چاند کی زمین کے گرد گردش کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ اسلامی کیلنڈر 2025 پاکستان میں اسلامی مہینوں کی متوقع تاریخ اس طرح ہوں گی:
- 1 رجب 1446 ہجری - 2 جنوری 2025
- 1 شعبان 1446 ہجری - 31 جنوری 2025
- 1 رمضان 1446 ہجری - 2 مارچ 2025
- 1 شوال 1446 ہجری - 31 مارچ 2025
- 1 ذوالقعدہ 1446 ہجری - 29 اپریل 2025
- 1 ذوالحجہ 1446 ہجری - 29 مئی 2025
- 1 محرم 1447 ہجری - 27 جون 2025
- 1 صفر 1447 ہجری - 27 جولائی 2025
- 1 ربیع الاول 1447 ہجری - 26 اگست 2025
- 1 ربیع الثانی 1447 ہجری - 25 ستمبر 2025
- 1 جمادی الاول 1447 ہجری - 24 اکتوبر 2025
- 1 جمادی الثانی 1447 ہجری - 23 نومبر 2025
- 1 رجب 1447 ہجری - 22 دسمبر 2025
یہ اسلامی تاریخ کیلنڈر حتمی نہیں ہے۔ آپ آج کی اسلامی تاریخ جان کر ہی حتمی اسلامی مہینے کا کیلنڈر معلوم کر سکتے ہیں۔